ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان امن پسند ملک، افغان صدر کی مذاکرات کی بات ہمارے موقف کی حمایت ہے،خواجہ آصف

پاکستان امن پسند ملک، افغان صدر کی مذاکرات کی بات ہمارے موقف کی حمایت ہے،خواجہ آصف

Tue, 05 Sep 2017 18:53:33  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیرِخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پرتعلقات چاہتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،افغان صدر کی جانب سے مذاکرات کی بات ہمارے موقف کی حمایت ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل کہہ رہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں،کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اورمقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہر سطح پر پر بھرپور اندازمیں اٹھانا ہو گا،وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کانفرنس میں امریکی پالیسی وعلاقائی صورتحال پرتجاویزمانگ لیں۔واضح رہے کہ نئی افغان پالیسی کے بعد پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہے جس میں سعودی عرب،قطر،متحدہ عرب امارات، برسلز،امریکا،روس، چین سمیت مختلف ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیرشریک ہیں،کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال اورامریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیرغور آئے گی اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلیوں پرغورہوگا۔
 


Share: